Thursday, July 16, 2020  | 24 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

سعودی عرب یکم جولائی سے ادھار تیل دے گا، مشیر خزانہ

SAMAA | - Posted: May 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی معيشت کيليے خوشخبری آگئی، سعودی عرب سے ادھار تیل کی ترسیل جولائي سے شروع ہوگي ۔

مشير خزانہ عبدالحفیظ شیخ کہتے ہيں کہ سعودی عرب پاکستان کو سالانہ تين اعشاريہ دو ارب ڈالر ماليت کا تیل ادھار پر دے گا، اس اقدام سے پاکستان پر ادائيگيوں کا بوجھ کم ہوگا، تين برسوں کے دوران نو اعشاريہ چھ ارب ڈالر کا تيل اُدھار ملے گا۔

مشیر خزانہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل دے گا جس سے پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی، تیل کی فراہمی کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

دوسری جانب وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا، خسارے جس تیزی سے نیچے جارہے ہیں، بہت جلد معیشت بہتر ہوجائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube