ہوم   >  پاکستان

نااہل حکومت کو من مانی نہیں کرنے دینگے، بلاول بھٹو زرداری

4 months ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں 4 روز میں ملک پر قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہوا، نا اہل حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے گھر گرائے گئے یہ ظلم ہے، محنت کشوں اور مزدوروں سے روزگار چھین لیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بولے کہ نااہل حکومت کو عوام کا استحصال کرنے دوں گا اور نہ ہی من مانی۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی، مہنگائی کے سونامی نے لوگوں سے دال روٹی بھی چھین لی، 4 روز میں غیرملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

جیالے قائد نے کارکنوں کو دن رات کام کرکے پارٹی کو مضبوط کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں