ہوم   >  پاکستان

بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ پھر مؤخر

4 months ago

تصویر: فیس بک

نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

احتساب عدالت میں ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر جج ارشد ملک نے سماعت کی۔ دوران سماعت شریک ملزمان کی بریت کی دراخواستوں پر بحث مکمل نہ ہو سکی۔

جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ 31 مئی کو شریک ملزمان کی درخواستوں پر دلائل سنے جائیں گے، فیصلے کیلئےعید کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔

نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس، بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

نندی پور ریفرنس میں بریت کی تمام درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

اس سے قبل عدالت نے فیصلہ سنانے کےلیے 6 مئی کی تاریخ مقرر کی تھی جوکہ مؤخر ہوگئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں