ہوم   >  پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت اور احتجاجی ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب

4 months ago

وزيراعلي ہاؤس خيبر پختونخواہ ميں احتجاجي ڈاکٹرز اور حکومت کے درميان مذاکرات کامياب ہوگئے۔ صوبائی حکومت نے ڈاکٹرز کے مطالبات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ ڈاکٹرز کونسل نے صوبے بھر کے اسپتالوں ميں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرديا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور ڈاکٹروں کے درمیان مذاکرات وزیر اعلی ہاوس میں ہوئے۔ مذاکرات میں ڈاکٹر ضیاء الدین اور وزیر صحت ڈاکٹر ہشام اور ٹاؤن تھانے میں ڈاکٹروں کے ساتھ پیش آنے والے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمشنر پشاور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی چار ہفتوں میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی، اس کے علاوہ جن ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے ہیں وہ واپس لیے جائیں گے۔

 

مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈاکٹزز کی مذاکراتی ٹیم نے بدھ سے تمام اسپتالوں میں او پی ڈی کھولنے کا اعلان اور ڈاکٹر کو ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں