ہوم   >  پاکستان

حکومت ادھر ادھر کی بات کے بجائے عوام کی خدمت پردھیان دے، وزیراعلیٰ سندھ

4 months ago

وزيراعليٰ سندھ مراد علي شاہ کہتے ہيں وفاقي حکومت ادھر ادھر کي بات کرنے کے بجائے عوام کي خدمت پردھيان دے،خورشید شاہ نے کہا کہ ايک افطارپارٹي نے سب کو پريشان کرديا ہے۔ وزيراعليٰ سندھ سيد مراد علي شاہ خيرپور ميں سچل سرمست کے مزار پر ميڈيا سے گفتگو ميں پي ٹي آئي سرکار پر...



وزيراعليٰ سندھ مراد علي شاہ کہتے ہيں وفاقي حکومت ادھر ادھر کي بات کرنے کے بجائے عوام کي خدمت پردھيان دے،خورشید شاہ نے کہا کہ ايک افطارپارٹي نے سب کو پريشان کرديا ہے۔


وزيراعليٰ سندھ سيد مراد علي شاہ خيرپور ميں سچل سرمست کے مزار پر ميڈيا سے گفتگو ميں پي ٹي آئي سرکار پر برس پڑے کہا کہ حکومت کام پردھيان دے ادھر ادھر کي باتيں نہ کريں عوام کي خدمت کرے۔


خورشید شاہ نے کراچي ميں صحافيوں سے گفتگوميں کہا ايک افطارپارٹي نے سب کي نينديں حرام کردي ہيں۔


خورشيد شاہ نے کہا کہ اگر حکومت ملکي مسائل پر بات نہيں کرے تي تو ہم کريں گے، سمندر سے تيل نکالنے کي ضرورت نہيں، عوام سے اتنا نکل گيا ہے کہ ايکسپورٹ کر سکتے ہيں۔


خورشيد شاہ کا مزيد کہنا تھا کہ يہ ابو بچاؤ تحريک نہيں بلکہ عوام بچاؤ ملک بچاؤ کي تحريک ہے۔


 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں