ہوم   >  پاکستان

وفاقی کابینہ نے 100 ارب روپے کے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دے دی

4 months ago

اسٹیٹ بینک کو ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنےکیلئےاقدامات کی ہدایت وفاقي کابينہ نے سو ارب روپے کے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دے دی ۔ وزیر اعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ارکان نے ساتھی وزیرعلی محمد مہر کے انتقال پراظہار افسوس کیا مگر کام بلا تعطل جاری رہا۔...



اسٹیٹ بینک کو ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنےکیلئےاقدامات کی ہدایت وفاقي کابينہ نے سو ارب روپے کے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دے دی ۔


وزیر اعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ارکان نے ساتھی وزیرعلی محمد مہر کے انتقال پراظہار افسوس کیا مگر کام بلا تعطل جاری رہا۔


اجلاس کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایجنڈے کے 10 نکات میں سے ایک مؤخر ہوا 9 نمٹا دیئے گئے ۔


وزیر اعظم نے ارکان کو سستے بازاروں کے حوالے سے متحرک نظر آنے کی ہدایت کردی جبکہ اجلاس میں ڈالر گردی روکنے پر بھی تفصیلی بات ہوئی ۔


معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس پر وزیر خزانہ نے ماضی کی تلخ حقیقتیں جو ہمیں ملی اس پر بات ہوئی، اس پر ہفتے کو وزیر خزانہ ایک روڈ میپ عوام اور میڈیاسے شئیر کرینگے اور حکومت کے اقدامات سے بھی آپکو آگاہ کرینگے ۔


اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق ، ملک میں یکساں نصاب کے لیے پیشرفت اور 100 ارب روپے مالیت کے کامیاب نوجوان پروگرام کی بھی منظوری دے دی گئی جس سے ایک سے 50 لاکھ روپے تک قرض ملے گا ۔


فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب ہم نوجوان کی بات کرتے ہیں تو 52% خواتین ہونگی ، اس پروگرام کے تحت 25% گرانٹ خواتین کو دینگے، ایک سے 5 لاکھ تک قرض پر چھ فیصد سود ہوگا، پانچ سے 50 لاکھ تک 8فیصد سود ہوگا ۔


کابینہ نے اچھی رینکینگ والی انٹر نیشنل یونیورسٹیزکو پاکستان لاکر جوائنٹ وینچرز کا ٹاسک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو سونپ دیا، اسلام آباد لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل اس عمر کو بھی حصہ بنا دیا گیا ہے ۔



 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں