ہوم   >  پاکستان

وفاقی وزیرسردار علی محمد مہر انتقال کرگئے

5 months ago

وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکورٹکس سردارعلی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔

علی محمد مہرسینیئر سیاستدان تھے جو سال 2002 سے 2004 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔

ان کا تعلق ضلع گھوٹکی سے تھا، خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورپڑنے سے ہوا۔

بارہ جنوری سال 1967 کو پیدا ہونے والے سردار علی محمد مہر کی عمر 52 سال تھی۔ وہ کافی عرصہ سے جگر کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد مہر کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں