Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

گلشن اقبال میں پانی کی لائن پھٹنے سے اطراف کی گلیاں تالاب بن گئیں

SAMAA | - Posted: May 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں پانی کی لائن پھٹ گئی جس کے باعث ارد گرد کی گلیاں پانی سے بھر گئیں۔ واٹربورڈ نے کےالیکٹرک کے عملے پر الزام لگا دیا۔ واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے انڈر گراؤنڈ وائرنگ کے لئے کھدائی کی گئی تھی اور...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں پانی کی لائن پھٹ گئی جس کے باعث ارد گرد کی گلیاں پانی سے بھر گئیں۔ واٹربورڈ نے کےالیکٹرک کے عملے پر الزام لگا دیا۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے انڈر گراؤنڈ وائرنگ کے لئے کھدائی کی گئی تھی اور اس کے عملے کی نا اہلی کے سبب نقصان شہریوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

لائن پھٹ جانے کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی بند کی گئی جس کی وجہ سے گلشن اقبال کے مختلف بلاکس اور جمشید ٹاؤن و دیگرعلاقے پانی سے محروم ہوگئے.

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت میں 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube