Thursday, July 16, 2020  | 24 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

وزارت پوسٹل سروسز نے اپنے ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دئیے

SAMAA | - Posted: May 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزارت پوسٹل سروسز نے سیاحوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام کیا ہے،تفریحی مقامات سمیت بڑے شہروں میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے گئے،ان کا کرایہ 1200 سے 3000 روپے تک ہوگا۔ وزارتِ پوسٹل سروس نے ملک بھر میں اپنے ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھول دیئے ہیں، وفاقی وزیر مراد سعید کی...

وزارت پوسٹل سروسز نے سیاحوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام کیا ہے،تفریحی مقامات سمیت بڑے شہروں میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے گئے،ان کا کرایہ 1200 سے 3000 روپے تک ہوگا۔

وزارتِ پوسٹل سروس نے ملک بھر میں اپنے ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھول دیئے ہیں، وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر مری ،ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت اور مظفرآباد کی حسین وادیوں میں قائم سرکاری ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کیلئے کھولے گئے ہیں۔

سرکاری قیام گاہوں کی تزئین و آرائش بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ ان کا یومیہ کم سے کم کرایہ 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے ہوگا۔

لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ اور جہلم سمیت کئی شہروں میں عام مسافر بھی اِس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے،ریسٹ ہاؤسز کے مقامات کی معلومات پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پر بھی ڈال دی گئی ہیں۔

مراد سعید کہتے ہیں کہ اِس اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube