سرکاری حج اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی ملتوی

May 19, 2019

سرکاری حج اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی ملتوی کردی گئی ہے۔ 16 ہزار کے اضافی کوٹہ کی بیلٹنگ پیر کو ہونا تھی، ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان کابینہ سے منظوری کے بعد ہوگا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2019 کیلئے نئے موصول شدہ کوٹہ کی دوسری قرعہ اندازی کل بروز پیر کو نہیں ہوگی۔ سرکاری حج اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

گزشتہ روز یہ کہا گیا تھا کہ جن درخواست گزاروں کے نام پہلی قرعہ اندازی میں نہیں آئے ان کیلئے دوسری قرعہ اندازی پیر بیس مئی کو ہو گی۔۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے بیان کے مطابق  یہ قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی ہے۔

 
 
 

ضرور دیکھئے