ہوم   >  پاکستان

آئی جی سندھ نے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا

4 months ago

سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کلیم امام نے کراچی کے علاقہ گلستان جوہر بلاک ٹو میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔  خاتون نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک ٹو میں خاتون ٹیچر کو...




سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کلیم امام نے کراچی کے علاقہ گلستان جوہر بلاک ٹو میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔  خاتون نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔


کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک ٹو میں خاتون ٹیچر کو دن دہاڑے نا معلوم افراد نے ہراساں کیا۔  خاتون نے پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس نے مدد نہ کی جس پر خاتون نے ایک ویڈیو پیغام میں ساری بات بتاتے ہوئے اس کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔


سوشل میڈیا پر خاتون ٹیچر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو کارروائی کا حکم دیا۔


ایس ایس پی ایسٹ نے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں ہرممکن تحفظ اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں