کام کرنے والا شخص کسی کو برداشت نہيں ہوتا،سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب

May 18, 2019

وزیراعلی پنجاب کے سابق مشیر اکرم چودھری نے اشرافیہ کی سازش کو اپنے استعفیٰ کی وجہ قرار دے دیا۔

سماء سے بات کرتے ہوئے سابق مشیر اکرم چودھری نے بتایا کہ کام کرنے والا شخص کسی کو برداشت نہیں ہوتا، سو کی چیز 400 میں بیچنےوالوں نے میرےخلاف سازش کی، جب یہ کہا گیا کہ پنجاب کی معیشت کو سلمان شاہ کی ضرورت ہے تو انہوں نے اگلے لمحے استعفیٰ دے دیا۔

اکرم چودھری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو انٹرویوز دینے والوں میں سے کوئی وزیراعلیٰ نہیں بنے گا، عہدوں کی پرواہ نہیں اس لیے متبادل عہدے کی آفر بھی ٹھکر ا دی۔

انھوں نے بتایا کہ بطور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی 3 بڑے اسٹور مالکان نے مجھ پر حملہ کیا،حملہ کرنے والے میرے خلاف شکایتیں بھی کرتے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا آئیڈیا میرا تھا،میں نے ہی رہنماؤں کو صوبہ محاذ جوائن کرنے کے لیے قائل کیا، یہ میری کامیابی ہے کہ مجھے راستے سے ہٹایا گیا،اب زیادہ آزاد ہوں، کامیابی تک جنگ جاری رہے گی۔