مریم نواز، بلاول بھٹو کی دعوت افطار میں شریک ہوں گی

May 17, 2019

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں قربتیں، مسلم لیگ ن نے بلاول بھٹو کی افطار ڈنر کی دعوت قبول کرلی، مریم نواز اتوار کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو اسلام آباد میں سیاسی رہنماﺅں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ہے، انہوں نے افطار ڈنر میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بھی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی۔

مریم نواز اتوار کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی اور بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی۔

مریم نواز کے وفد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔