کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری

May 17, 2019

کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک سے تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن تیسرے دن بھی جاری رہا۔ گلشنِ اقبال کے کراچی یونیورسٹی اسٹیشن سے کچی اور پکی تجاوزات مسمار کردی گئیں۔

سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے عدالتی حکم پر تجاوزات کے خلاف انتظامیہ نے تیسرے روز بھی کارروائی جاری رکھی۔

گلشنِ اقبال کراچی یونیورسٹی اسٹیشن پر بھاری مشینری سے کچی اور پختہ تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلشنِ اقبال نے بتایا کہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ضلع شرقی میں 20 کلومیٹر میں سے 11 کلومیٹر کے ٹریک پر تجاوزات قائم ہیں،اب تک 4 کلو میٹر ٹریک سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا چکاہے، گلشنِ اقبال کے بعد گلستانِ جوہر کی بھی باری آئے گی۔