ہوم   > Latest

پاکستان میں سال 2030 تک 30 فیصد گاڑیاں بجلی سےچلیں گی،مشیر ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم

SAMAA | - Posted: May 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان میں بھی گاڑیاں اب تیل کے بجائے بجلی پر چلیں گی۔ وزیراعظم کے مشیر ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے 2030 تک ملک میں 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں لانے کا اعلان کیا۔ گلگت بلتستان میں بارشوں اور برفباری  کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ  بھی ظاہر       کردیا۔ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ماحولیاتی آلودگی...

پاکستان میں بھی گاڑیاں اب تیل کے بجائے بجلی پر چلیں گی۔ وزیراعظم کے مشیر ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے 2030 تک ملک میں 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں لانے کا اعلان کیا۔ گلگت بلتستان میں بارشوں اور برفباری  کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ  بھی ظاہر       کردیا۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیل پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور ملک میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک امین اسلم نے بتایا کہ سال 2030 تک 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک کی طرف لے کرجائیں گے، اس سے 2 ارب ڈالر کا تیل بچے گا۔

مشیر ماحولیاتی تبدیلی نے گلگت بلتستان میں 40 فیصد زائد بارشوں اور گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ برف باری کے باعث ملک میں سیلابی صورت حال کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پچھلے سال فصلوں کے بھوسے کو آگ لگانے پر پابندی لگائی گئی، اس مرتبہ حکومت یہ بھوسہ خود خرید کر فیکٹریوں کو دے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube