پشاور میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

SAMAA | - Posted: May 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پشاور کے اسپتالوں میں تیسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث دوردرازعلاقوں سے آئے مریض علاج کے لئے ڈاکٹروں کی راہ تک رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان اور ان کے پرائیویٹ باڈی گارڈز کی جانب سے پشاور میں ڈاکٹروں پرتشدد کے بعد حکومت اورڈاکٹروں کے درمیاں تعلقات...

پشاور کے اسپتالوں میں تیسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث دوردرازعلاقوں سے آئے مریض علاج کے لئے ڈاکٹروں کی راہ تک رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان اور ان کے پرائیویٹ باڈی گارڈز کی جانب سے پشاور میں ڈاکٹروں پرتشدد کے بعد حکومت اورڈاکٹروں کے درمیاں تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں جبکہ مذاکرات میں بھی ڈیڈلاک برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں مغلیہ دور کی مسجد آج بھی پوری شان کے ساتھ قائم

پشاور کے تمام اسپتالوں میں تیسرے روز بھی ڈاکٹروں کی جانب سے او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہے جبکہ ایمرجنسی میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری بھی اسپتالوں میں تعینات کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube