ہوم   >  پاکستان

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

4 months ago

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

شبر زیدی کی تعیناتی کےخلاف درخواست ایف بی آر کے 19 گریڈ کے افسر نے دائر کی، جس میں شبر زیدی کو بطور چیئرمین کام سے روکنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نجی سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں، چیئرمین ایف بی آر کیلئے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔

شبر زیدی ایف بی آر کے چیئرمین تعینات

وفاقی حکومت نے شبر زیدی کو مئی کے آغاز میں ایف بی آر کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔ شبر زیدی ٹیکسیشن کے ماہر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور وہ 2013ء کے انتخابات سے قبل بننے والی سندھ کی عبوری حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔

سید شبر زیدی کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں پانامہ لیکس – بلیسنگ ان ڈسگائس- آشور ایسٹس آف پاکستانی سٹیزنز اور پاکستان ناٹ اے فیلڈ اسٹیٹ شامل ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں