لورالائی : مکان کے اسٹور روم سے 8 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

May 16, 2019

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مکان کے اسٹور روم سے 8 سالہ بچی کی لاش ملی ہے، جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق لورالائی کے مہاجر اڈے کے قریب عربسین محلہ کے ایک مکان کے اسٹور روم سے 8 سالہ بچی حنفیہ کی لاش ملی، لڑکی کے ہاتھ بندھے ہوئے اور گردن پر تیز دھار آلے کا نشان ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں تاہم قتل کی ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں، بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔