کراچی، ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

May 16, 2019

کراچی میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے کے بعد رواں سال کراچی میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی۔

ای او سی سندھ کے حکام کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ یو سی 12 میں 6 ماہ کے عبدالناصر ولد عبد القہار کی دونوں ٹانگیں پولیو سے متاثر ہوئی ہیں۔

اہل خانہ نے حکام بتایا کہ انہوں نے بچے کو کبھی پولیو کے قطرے پینے نہیں پلائے۔ بچے کو 25 اپریل کو بخار ہوا اور اسے چلنے پھرنا مشکل ہوگیا۔

متاثرہ بچے کوعلاقے میں موجود مام جی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اس کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے جس نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ’وزیرسائنس‘ کو کیا مسیج بھیجتے ہیں، فواد چوہدری نے بتا دیا

ای او سی سندھ کے مطابق یہ کراچی کا دوسرا اور سندھ کا تیسرا کیس ہے۔ اس سے پہلے لیاری میں ایک بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوچکی ہے۔

ای او سی سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 17 ہو چکی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھے گی۔