صادق آباد، بینک میں دھماکے سے 20 افراد زخمی

May 16, 2019

پنجاب کے ضلع صادق آباد میں نیشنل ہائی وے پر واقع ایک بینک میں دھماکا ہوگیا جس کے باعث 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمی راہگیر تھے جن کو صادق آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں وہاں سے شیخ زید اسپتال ریفر کیا گیا۔

پولیس اور ریکسیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی مکمل کرلی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دھماکا کس چیز سے ہوا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

دھماکے میں بینک کی بلڈنگ مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی جبکہ دو قریبی دکانوں، 6 موٹر سائیکلوں، 2 کاروں اور 2 بسوں کو بھی نقصان پہنچا۔