پی ٹی وی کرپشن کیس: ڈاکٹر شاہد مسعود پر فرد جرم عائد

May 16, 2019

پی ٹی وی کرپشن کیس میں مرکزی ملزم ڈاکٹر شاہد مسعود اور تین شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود شریک ملزمان کاشف ربانی، روشن مصطفیٰ گیلانی اور فواد شبیر پر فرد جرم عائد کر دی۔

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے شہادتیں طلب کرتے ہوئے ۔کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کو ادارے کے نشریاتی حقوق دینے کا الزام ہے۔