کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز

May 15, 2019

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا مشن، تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن شروع کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں سرکلر ریلوے  کو بحال کرنے کا حکم دیا، گلشنِ اقبال اور اردو کالج اسٹیشن کے اطراف جھگیوں پر  ضلعی انتظامیہ نے مشینری چلادی، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی ساتھ تھی۔

ضلعی انتظامیہ نے کارروائی میں شامل ایک ایکسیویٹر چند جھونپڑیاں توڑ کر خراب ہوگیا، تو بعد میں دوسرے ایکسیویٹر نے کام شروع کیا، آپریشن میں 250 کے قریب جھونپڑیاں اور عارضی تعمیرات ختم کردی گئیں۔

ریلوے حکام کہتے ہیں کہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 11 کلو میٹر کا ٹریک ہے، جس سے تجاوزات صاف کرنی ہیں۔ جمعرات کو مشینری گیلانی اسٹیشن کا رخ کرے گی۔