اسلام آباد میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری

May 15, 2019

 

وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، مختلف سیکٹرز میں غیرقانونی طور پر تعمیر مکانات و تجاوزات گرادی گئیں۔

وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی، اس دوران سرائے مادھو نزد سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب غیرقانونی طور پر تعمیر مکان سمیت دیگر تجاوزات مسمار کردیں گئیں۔

اسی طرح سیکٹر ڈی 12 اور جی 6 میں بھی غیرقانونی مکان و تجاوزات گرادی گئیں۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔