اسلام آباد ہائی کورٹ میں محمد میاں سومرو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

May 15, 2019

وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے مخالف امیدوار نے وفاقی وزیرکی نااہلی کیلئےعدالت سے رجوع کرلیا۔

محمد میاں سومرو کی نااہلی کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے وفاقی وزیر پر کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانےکا الزام لگایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ دہری شہریت کے حامل میاں سومرو الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے، انہوں نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔

میاں سومرو کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن،میاں محمد سومرو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔