ملک میں تیل اور گیس کی ممکنہ دریافت پر علی زیدی کا اظہارِ خیال

May 15, 2019

وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ تیل کی دریافت سے متعلق میڈیا پر خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔

سماء سے بات کرتےہوئے علی زیدی نے کہا کہ ساڑھے5ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا، 5ہزار 474 میٹر تک ڈرلنگ ہونے پر پریشر سگنل ملا ہے، یہ پریشر مختلف مقامات سے ریلیز ہوا ہے،اچھی خبرکی امید ہے،پریشر کی ٹیسٹنگ کاعمل مکمل کرکے دوبارہ ڈرلنگ شروع کردی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ تیل کی دریافت کا حقیقی تعین ساڑھے 5ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل ہونے پرہوگا، قوم دعا کرے،ڈرلنگ کا کام زبردست انداز میں ہوا ہے، ڈرلنگ کا کام 60 روز میں مکمل ہونا تھا مگر 120 دن تک پہنچ گیا،آخری چند روز رہ گئے،ہفتہ10 دن تک حتمی نتائج سامنے آجائیں گے۔