بلاول بھٹو زرداری کا 17 مئی کو نیب میں پیش ہونے سے انکار

May 15, 2019

بلاول بھٹو زرداری نے 17 مئی کو نیب میں پیش ہونے سے انکار کردیا، چیئرمین پی پی پی نے قومی احتساب بیورو کو کسی اور تاریخ پر بلانے کیلئے خط لکھ دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 17 مئی جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو 16 مئی کو تفتیش کیلئے اولڈ ہیڈ کوارٹر طلب کیا تھا۔

مزید جانیے : بلاول بھٹو حاضر ہوں، نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پھر طلب کرلیا

بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو جوابی خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 17 مئی کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا، اس دن اہم مصروفیات ہیں، کوئی اور تاریخ مقرر کی جائے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور سمیت کئی سیاسی شخصیات، بینکرز اور سرکاری افسران بھی شامل تفتیش ہیں۔

پی پی رہنماء مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ نیب کی جانب سے 8 مئی کو لکھا گیا خط 13 مئی کو ملا۔