Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

سیاسی پناہ کی تردید، شہباز شریف نے وطن واپسی کی تاریخ بتادی

SAMAA | - Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 3 years ago

شہباز شریف نے سیاسی پناہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ مشرف دور کی چیرا دستیاں بھی برداشت کرچکے ہیں، سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت لائیں، غلط بیانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹے ہیں، بجٹ سیشن سے پہلے پاکستان پہنچ جاؤں گا۔

لندن میں نمائندہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی پناہ کی خبریں بے بنیاد ہیں، خبریں دینے والے ثبوت لائیں، سچ اور جھوٹ کا پتہ چل جائے گا، غلط بیانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، عمران خان سر سے لے کر پاؤں تک جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹ بول کر دھوکا دینے کی کوشش پر قوم ان سے حساب لے گی، اس طرح کی خبریں پھيلانے میں قوم کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہم نے پرویز مشرف دور کی چیرا دستیاں بھی برداشت کیں، جون 2004ء میں وطن واپس آیا تاہم پرویز مشرف نے مجھے واپس جدہ بھجوا دیا، نواز شریف بھی پاکستان آئے تھے انہیں بھی واپس بھیج دیا گیا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لندن اپنی صحت و علاج اور پوتی (حمزہ شہباز کی بیٹی) کی صحت کے معاملات کے باعث لندن آیا تھا، میرے کچھ چیک اپ باقی ہیں وہ مکمل ہوتے ہی بہت جلد پاکستان واپس جاؤں گا، امید ہے بجٹ سے پہلے وطن پہنچ جاؤں گا۔

سابق وزیراعلیٰ آشیانہ کیس میں ضمانت پر رہا ہیں جبکہ ان کے خلاف کئی کیسز نیب میں زیر تفتیش ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube