Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > Latest

مسلم لیگ ن بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات سےمتعلق دونوں درخواستوں پرفیصلہ محفوظ،الیکشن کمیشن

SAMAA | - Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا، الیکشن کمیشن  12 جون کو مسلم لیگ ن کے مرکزی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست کو سن کر فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکلاء اور مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، درخواستگزار کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے سامنے دلائل دیتے ہوئےبتایا کہ ن لیگ کے صوبائی انٹرا پارٹی انتخابات میں پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی گئی جس پر مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ پارٹی آئین میں صوبائی قائم مقام سیکرٹری جنرل کا کوئی عہدہ موجود نہیں، پارٹی نے قائم مقام سیکریٹری جنرل سردار خان ناصر کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

دونوں درخواست گزاروں نےانٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیا، جنرل ر عبدالقادر بلوچ  بلامقابلہ پارٹی کے صوبائی صدر منتخب ہوئے۔ وکیل مسلم لیگ ن نےاستدعا کی دونوں درخواستوں کو آئین اور قانون کے تحت خارج کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ 12 جون کو مسلم لیگ ن کے مرکزی انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف درخواست کو سن کر فیصلہ سنائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube