ہوم   > Latest

ٹیکس نہ دینے پر پشاور بورڈ کا بینک، ڈاکخانہ اور یوٹیلیٹی اسٹور سیل

SAMAA | - Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر پشاور تعلیمی بورڈ کی پراپرٹی سیل کردی جس میں بینک، پوسٹ آفس اور یوٹیلیٹی اسٹور شامل ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ تین کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندہ ہے اور متعدد نوٹسز کے باجود بورڈ نے ٹیکس جمع نہیں کرایا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

بدھ کو محکمہ ایکسائز کا عملہ پشاور بورڈ پہنچا اور بورڈ کے احاطے میں قائم نجی بینک کی برانچ، پاکستان پوسٹ آفس کا دفتر اور یوٹیلٹی اسٹور سیل کردیا جبکہ تعلیمی بورڈ کو طلبا کے امتحانات کی وجہ سے سیل نہیں کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر سید فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکس قومی فریضہ ہے، اس میں چھوٹ نہیں۔ جو بھی قومی فریضہ ادا کرنے میں غفلت برتے اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سید فیاض علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشی اہداف کا ادراک ہے۔ اسی لیے دن رات صوبے کا ریوینیو بڑھانے میں لگے ہیں۔ اہداف کے حصول اور ٹیکس جمع کرنے والے حضرات کی سہولت کیلئے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube