Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار

SAMAA | - Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پنجاب کے مختلف شہروں ميں گرج چمک اور تيز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگيا، جبکہ گرمي کي شدت ميں کمي ہوگئي۔

منگل کی رات ملتان، اوکاڑہ، بہاولنگر اور گردونواح  ميں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگيا۔

ملتان ميں بارش کے باعث مختلف علاقوں ميں بجلي کي فراہم معطل ہوگئي۔ آباد گاروں کے مطابق موسلادھار بارش سے تيار آم کي فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔

اوکاڑہ ميں تيز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمي کي شدت ميں کمي ہوگئي، جبکہ بہاولنگر شہر اور گردونواح ميں بھي گرج چمک کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت کم ہوگيا۔

اوکاڑہ میں بارش کے باعث مختلف مقامات کے فیڈر بھی ٹرپ کر گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube