ہوم   > Latest

کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر مولانا عبدالرحمان مکی گرفتار

SAMAA | - Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبدالرحمان مکی کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق مولانا عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں لاہور جیل منتقل کردیا گیا۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان مکی کو اشتعال انگیز تقرریں کرنے اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا مکی نے گزشتہ دنوں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاون پر شدید تنقید کی تھی۔

 

مولانا مکی نے عوام سے اپنی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کی اپیل بھی کی تھی اور ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

واضح رہے کہ عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی ہیں۔ عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر ،سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی ہیں۔ مولانا حافظ سعید کی نظر بندی کے بعد جماعت کی  باگ دوڑ مولانا عبدالرحمان مکی نے سنبھالی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube