ہوم   > Latest

خضدار، دو مسافر کوچوں اور ٹرالر میں تصادم،5افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 9 months ago

خضدار کے قريب دو مسافر کوچوں اور ٹرالر ميں خوفناک تصادم سے پانچ افراد جاں بحق، جب کہ بچوں اور خواتين سميت اٹھارہ افراد زخمي ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق ایک مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی، جب کہ دوسری کراچی سے پنجگور جا رہی تھی۔ اورناچ کے قریب دونوں مسافر کوچز اور ٹرالر میں تصادم...

خضدار کے قريب دو مسافر کوچوں اور ٹرالر ميں خوفناک تصادم سے پانچ افراد جاں بحق، جب کہ بچوں اور خواتين سميت اٹھارہ افراد زخمي ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ایک مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی، جب کہ دوسری کراچی سے پنجگور جا رہی تھی۔ اورناچ کے قریب دونوں مسافر کوچز اور ٹرالر میں تصادم ہوا، جس کا سبب تیز رفتاری تھا۔

 

رات گئے پیش آنے والے حادثے کے نو زخمیوں کو کراچي کے جناح اسپتال، جب کہ ديگر افراد کو بيلہ اور وڈھ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

اسپتال ذرائع کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق خضدار کے علاقے سے ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube