ہوم   >  پاکستان

بابر بن عطا انسداد تمباکو نوشی پروگرام کے مشیر مقرر

4 months ago

تصویر: ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان نے بابر بن عطا کو انسداد تمباکو نوشی پروگرام کا مشیر مقرر کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بابر بن عطا قومی انسداد تمباکو نوشی مہم کے سربراہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کے مشیر ہوں گے۔

بابر بن عطا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بھی ہیں۔

 

اپنی ایک ٹویٹ میں بابر بن عطا نے وزیراعظم عمران خان اور مشیر صحت ظفر مرزا کا شکریہ ادا کیا۔

بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی پاکستان میں موجودہ دور کا سب سے بڑا قاتل ہے، جس کی وجہ سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں