Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > Latest

پیر افضل قادری کورہا کرنیکا حکم،خادم حسین رضوی کی ضمانت منظور

SAMAA | - Posted: May 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago

تصویر: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک لبیک کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے آٹھ مئی کو خادم حسین رضوی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی، جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

عدالتی حکم میں پیر افضل قادری کو پندرہ جولائی تک ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ خادم حسین رضوی کو بھی پندرہ جولائی تک عدالت سے ضمانت دی گئی ہے۔ دونوں رہنماوں کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کي ہدايت کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2018 میں توہین مذہب کے مقدمے میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو رہا کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پُر تشدد مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

 

جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا، اس دوران خادم حسین رضوی کو 23 نومبر 2018 کو 30 روزہ حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے رواں سال جنوری میں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube