Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر ملاکنڈ میں سات اسٹیل ملز بند

SAMAA | - Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ریاض خان محسود نے ماحولیات آلودگی پھیلانے پر ضلع ملاکنڈ میں واقع سات اسٹیل ملز کے مالکان کو پلانٹ بند کرانے کے احکامات جاری کردیے جن میں سینیٹر فدا محمد خان کا مل بھی شامل ہے۔ سینیٹر فدا محمد خان کے خاندان کا شمار ملاکنڈ کے طاقتور سیاسی حلقوں میں ہوتا...

ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ریاض خان محسود نے ماحولیات آلودگی پھیلانے پر ضلع ملاکنڈ میں واقع سات اسٹیل ملز کے مالکان کو پلانٹ بند کرانے کے احکامات جاری کردیے جن میں سینیٹر فدا محمد خان کا مل بھی شامل ہے۔

سینیٹر فدا محمد خان کے خاندان کا شمار ملاکنڈ کے طاقتور سیاسی حلقوں میں ہوتا ہے۔ ماضی میں وہ مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے مگر آج کل تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین بھی ہیں۔

ان کے دوسرے بھائی نثار محمد خان کو کچھ عرصہ قبل خیبر پختونخوا حکومت نے پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

ملز مالکان کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق جب تک اینوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا تجویز کردہ ماحول دوست یونٹ ان ملوں میں نہیں لگایا جاتا۔ انہیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ اینوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے این او سی کا حصول بھی لازمی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پختونخوا حکومت نے سابق ن لیگی سینیٹر کو پیڈو کا چیئرمین لگا دیا

کمشنر ملاکنڈ نے کہا ہے کہ اس وقت ضلع ملاکنڈ میں سات اسٹیل ملز ہیں جو کہ آبادی کے عین وسط میں واقع قائم ہیں جس کے باعث اطراف کی آبادی میں کینسر جیسی مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملوں میں نصب کردہ یونٹ بھی ماحول دوست نہیں ہیں جس کے باعث ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے۔ اس لیے انڈسٹری کو عوام کی صحت پر مقدم نہیں رکھ سکتے۔

ریاض خان محسود نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو نقصان پہنچانا کسی صورت منظور نہیں۔ انڈسٹری کو کام کرنے سے پہلے عوامی صحت اور ماحول دوست اقدامات کرنے ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube