ہوم   > Latest

ماؤں کے عالمی دن پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا خوبصورت پیغام

SAMAA | - Posted: May 12, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2019 | Last Updated: 10 months ago

ماوں کے عالمی دن پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں، اگر ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا۔

ماں صبر کا پیکر ہے، جو کڑی دھوپ میں چھاؤں بنتی ہے، جس کے پاؤں میں جنت رکھی ہے۔ ماں کے عالمی دن پر عظیم ہستی کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ “ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں، اگر ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا، ماں نام ہے پیار، خیال، حفاظت اور بے لوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا۔ تمام ماؤں، بالخصوص ہمارے بہادر شہداء کی بہادر ماؤں کو سلام”۔

 

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماوں کا عالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube