Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

سوشل میڈیا پر پھیلی جعلی خبروں پر آئی ایس پی آر نے خبردار کردیا

SAMAA | - Posted: May 12, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر تھريٹ الرٹ جعلی ہیں، عوام کان نہ دھریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے عوام کیلئے جاری پیغام میں خبردار کردیا۔

آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا کی اطلاعات پر کان نہ دھریں، ایسی کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس دیکھے جاسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ ملک دشمن عناصر آئی ایس پی آر کا نام لے کر جھوٹی خبریں پھیلا کر افرا تفری پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایسا پروپیگنڈا قیاس آرائی اور کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

 

واضح رہے کہ گوادر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کی جانب سے مختلف شہروں میں حملوں سے متعلق جھوٹی خبروں پر مشتمل الرٹ جاری کیا، جس میں آئی ایس پی آر کا نام لیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube