Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

داتا دربار خودکش حملہ،گڑھی شاہو ٹی اسٹال سے4 مشتبہ افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: May 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago

داتا دربار دھماکے کي تحقيقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کے دو سہولت کاروں سميت چار افراد کو حراست ميں لینے کا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے ایس پی، سی ٹی ڈی شعیب اشرف کے زير سربراہي کميٹي بنا دي۔ کمیٹی میں آئي ايس آئي اور ايم آئي کے نمائندے بھي شامل ہيں۔

سيکيورٹي ادارے دہشت گردوں کے نيٹ ورک کا سراغ لگانے کے ليے متحرک ہوگئے ہیں۔ تفتيشي ٹيمیں حملہ آور کے مبينہ سہولت کاروں تک پہنچ گئيں۔ ابتدائي تفتيش کے مطابق دھماکے سے قبل دو سہولت کاروں نے علاقے کي ريکي کي اور قريبي گلي ميں معلومات کا تبادلہ کيا۔

 

تفتيشي ٹيموں نے گڑھي شاہو بازار ميں ٹي اسٹال کا سراغ لگايا، جہاں مبينہ سہولت کار موجود تھے۔ خودکش بمبار کو لانے والے موٹر سائيکل رکشہ ڈرائيور کو بھي حراست ميں لے ليا گیا ہے۔

 

ادھر محکمہ داخلہ نے واقعہ کي تحقيقات کے ليے پانچ رکني جے آئی ٹی بنا دی ہے۔ جے آئی ٹی کی سربراہي ایس پی سی ٹی ڈی شعیب اشرف کے سپرد کي گئي ہے۔ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی کے نمائندے اور سی ٹی ڈی کے انسپکٹر انویسٹیگیشن میں شامل ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube