Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

سوشل میڈیا پر پولیو کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

SAMAA | - Posted: May 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر انسداد پولیو مہم کے خلاف پروپگینڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فیس بُک، ٹویٹر اوریوٹیوب پر مہم مخالف مواد ہٹا دیا جبکہ گوگل نے بھی وارننگ جاری کر دی۔ وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا کی ہدایت پر پی ٹی اے نے...

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر انسداد پولیو مہم کے خلاف پروپگینڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فیس بُک، ٹویٹر اوریوٹیوب پر مہم مخالف مواد ہٹا دیا جبکہ گوگل نے بھی وارننگ جاری کر دی۔

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا کی ہدایت پر پی ٹی اے نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ فیس بک، ٹویٹر، اور یوٹیوب سے پولیو ویکسنیشن مخالف 174 لنکس ہٹا دیئے گئے۔

پی ٹی اے نے بابر عطا کو بھیجے گئے خط میں بتایا ہے کہ سوشل میڈیا کے انتہا پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم مخالف پوسٹوں اور ویڈیوز پر مبنی فیکس بک سے 130، ٹویٹر سے 14 اور یوٹیوب سے 30 لنکس ہٹائے گئے ہیں۔

بابر بن عطا کے مطابق حکومت نے فیس بُک حکام کے ساتھ طویل ویڈیو کانفرنس کی ہے جس کے نتیجے میں ایسے عناصر کے خلاف  قانونی چارہ جوئی کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گوگل نے بھی پولیو قطروں کے خلاف مہم چلانے والوں کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube