ہوم   > Latest

مینگورہ میں پشتو گلوکارہ کو شوہر نے قتل کردیا

SAMAA | - Posted: May 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سوات کے علاقے مینگورہ میں پشتو گلوکارہ مینہ کو شوہر نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مینگورہ کے علاقے بنڑ میں پشتو گلوکارہ مینہ کو گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے گلوکارہ کے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

خیبرپختونخوا میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی گلوکاراؤں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

فروری 2019ء میں مردان کے علاقے میں فائرنگ کرکے پشتو اداکارہ لباب کو قتل کردیا گیا تھا، فنکارہ گلالئی کے نام سے مشہور تھی جو پشاور سے واپس مردان جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گمشدگی کے تین روز بعد اداکارہ کی لاش کھیتوں سے ملی تھی، جسے پشاور میں رہنے والی اس کی بہن نے شناخت کیا تھا جبکہ 2018ء میں بھی خیبرپختونخوا میں 3 گلوکاراؤں کو قتل کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube