Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

SAMAA | - Posted: May 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago

سندھ ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے وزارت پیٹرولیم، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ درخواست میں مولوی اقبال حیدر نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے درخواست زیر سماعت ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ آزاد عدلیہ سے ٹکراو کے مترادف ہے۔

 

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں کی اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ جسٹس محمد علی نے ریمارکس دیئے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کا پالیسی میٹر ہوسکتا ہے، جس پر دوبارہ درخواست گزار نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے پہلے عدالت کو اعتماد میں تو لیا جاتا، تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔

 

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو 16 مئی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار بھی طلب کرليا۔

 

جسٹس محمد علی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل بھی نوٹس جاری کیا تھا، تاہم جواب جمع نہیں کرایا، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube