Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کا احتجاج ختم، نیشنل ہائی وے بحال

SAMAA | - Posted: May 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی جانب سے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا جس کے بعد نيشنل ہائي وے کے دونوں ٹريکس بحال ہوگئے۔ نشينل ہائي وے پر پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ اور موجودہ ملازمین کی جانب سے نجکاري کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ احتجاج کے باعث کراچي سے...

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی جانب سے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا جس کے بعد نيشنل ہائي وے کے دونوں ٹريکس بحال ہوگئے۔

نشينل ہائي وے پر پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ اور موجودہ ملازمین کی جانب سے نجکاري کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ احتجاج کے باعث کراچي سے ٹھٹھہ آنے اور جانے والے دونوں ٹريک بند ہوگئے تھے۔

پاکستان اسٹیل ملز کیلئے ایک ارب روپے گرانٹ کی منظوری

مظاہرین کے مطالبات میں اسٹیل ملز کی نجکاری، واجبات کی عدم ادائیگی اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن شامل ہے۔

ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ منگل 7 مئی سے رمضان شروع ہے لیکن ابھی تک پینشن کا ایک پیسہ نہیں ملا۔

شیخ صاحب، وزارت خطرے میں ہے

مظاہرین کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے پر مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا لیکن تاحال اسٹیل ملز کی نجکاری روکنے سے متعلق کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کہہ چکے ہیں اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube