Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

جہلم، وین میں آگ لگنے سے 8 مسافر جاں بحق، آٹھ زخمی

SAMAA | - Posted: May 5, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پنجاب کے ضلع جہلم میں ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں آگ لگنے کے باعث 8 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مسافر وین گوجرانوالہ سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی جارہی تھی کہ جہلم کے قریب ترکی ٹول پلازہ کے قریب اس میں آگ بھڑک...

پنجاب کے ضلع جہلم میں ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں آگ لگنے کے باعث 8 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مسافر وین گوجرانوالہ سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی جارہی تھی کہ جہلم کے قریب ترکی ٹول پلازہ کے قریب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق وین میں سوار 8 مسافر موقع پر دم توڑ چکے ہیں جبکہ مزید 8 بری طرح جھلس گئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سوہاوہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو عملہ کا کہنا ہے کہ آگ مکمنہ طور پر شارٹ سرکٹ یا گیس لیکج کے باعث لگی ہے جس کو بجھایا جارہا ہے۔

متاثرہ مسافروں کی فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube