Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

رضا باقر ملکوں کو قرضے کی غلامی میں رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں،مریم اورنگزیب

SAMAA | - Posted: May 5, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2019 | Last Updated: 3 years ago

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر بنایا ہے، جو آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، وزیراعظم عمران خان نالائق اور نا اہل جب کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا ہے۔ سماء سے بات کرتےہوئے ن لیگ کی ترجمان...

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر بنایا ہے، جو آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، وزیراعظم عمران خان نالائق اور نا اہل جب کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا ہے۔

سماء سے بات کرتےہوئے ن لیگ کی ترجمان اور سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب!آپ نے پاکستان میں باضابطہ دفتر کھول دیا ہے، پیٹرول کي قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا اور گورنر اسٹیٹ بینک بھي آئی ایم ایف کا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر بنایا ہے، جو آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، رضا باقر کی تقرری تصدیق ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی قرض اصلاحات ، ری اسٹرکچرنگ کا نظام لایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا ملازم تعینات کرکے اسٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف کا قبضہ ہوگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube