ہوم   >  پاکستان

مردان، مریضہ کیساتھ آئے شخص کی فائرنگ سے اسپتال کا ملازم جاں بحق

7 months ago

مردان کے ٹائپ ڈی کاٹلنگ اسپتال میں مريضہ کے ساتھ آئے شخص کی فائرنگ سے اسپتال کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مریضہ کے ساتھ آئے شخص نے ایمبولینس ڈرائیور سے پہلے نہ لے جانے پر جھگڑا کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس سے اسپتال کا ڈینٹل ٹیکنیشن گل بہادر جاں بحق ہوگیا۔...

مردان کے ٹائپ ڈی کاٹلنگ اسپتال میں مريضہ کے ساتھ آئے شخص کی فائرنگ سے اسپتال کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مریضہ کے ساتھ آئے شخص نے ایمبولینس ڈرائیور سے پہلے نہ لے جانے پر جھگڑا کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس سے اسپتال کا ڈینٹل ٹیکنیشن گل بہادر جاں بحق ہوگیا۔ اسپتال ملازم قریب ہی موجود تھا۔

ایس ایچ او کاٹلنگ اور ڈپٹی انچارج اسپتال کے مطابق ایمبولینس میں پہلے سے ہی ایک بچہ موجود تھا لیکن افتخار نامی شخص مریضہ کو بچے سے پہلے مردان شہر لے جانے پر بضد تھا، جس پر ایمبولینس ڈرائیور نے دونوں کو ایک ہی ایمبولینس میں لے جانے کا مشورہ دیا لیکن جھگڑا شروع ہونے پر مریضہ کے ساتھ آئے شخص نے فائرنگ کر دی۔

 اپنے رشتےدار کے ہمراہ اسپتال پہنچنے والی مریضہ چنگچی رکشہ سے گر گئی تھی جس کے بعد خاتون کو سر پر چوٹ لگی تھی۔

پولیس نے ملزم افتخار ولد دوست محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے جاں بحق ملازم کی لاش سڑک پر رکھ کر تقریبا دو گھنٹے تک احتجاج کیا۔

ڈاکٹرز نے مریضہ اور بچے کو بہتر علاج کےلیے مردان اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔ کاٹلنگ اسپتال میں صرف ایک ایمبولینس موجود ہے اور ڈاکٹرز مریضوں کو بہتر علاج کی غرض سے مردان شہر منتقل کرنے کی تجویز دیتے ہیں، جبکہ آنے جانے کی مسافت تقریبا 2 گھنٹے ہے۔

اسکے علاوہ اسپتال کی سیکیورٹی کےلیے کوئی عملہ موجود نہیں جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوتے وقت چیکنگ کا کوئی مربوط نظام نہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں