Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم ہوگئے

SAMAA | - Posted: May 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات دوبارہ سامنے آرہے ہیں۔ سولجر بازار ميں 3 روز قبل بھتہ خور دکاندار کو بھتے کي پرچي تھما دی گئی،واقعے کي سي سي ٹي وي منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حليم کي دکان ميں کاؤنٹر پر موجود شخص کو بھتہ خور پرچی تھماکر چلتے بنے،...

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات دوبارہ سامنے آرہے ہیں۔

سولجر بازار ميں 3 روز قبل بھتہ خور دکاندار کو بھتے کي پرچي تھما دی گئی،واقعے کي سي سي ٹي وي منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حليم کي دکان ميں کاؤنٹر پر موجود شخص کو بھتہ خور پرچی تھماکر چلتے بنے، ملزم کی جانب سے دیا جانے والا لفافہ بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کے ہاتھ میں اسلحہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔۔

ملزم کی جانب سے مالک سے 15 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گيا اور پولیس کو اطلاع کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔پوليس کے مطابق پرچی پر دیے گئے نمبر پر گینگ وار کے جمیل چھانگا سے رابطے کا کہا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج کرلیا ہے اور مزيد تفتيش جاري ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube