Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > Latest

بلوچستان حکومت نے مریضہ کو کپڑے پر بٹھاکر گھسیٹنے کا نوٹس لے لیا

SAMAA | - Posted: May 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون مریضہ کو کپڑے پر بھٹا کر علاج کے لیے گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے مریضہ کو گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو کو ’دلخراش‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کہ بلوچستان میڈیکل کمپلیکس میں 150 سے زائد اسٹریچر دستیاب ہیں تو پھر مریضہ کو اسٹریچر پر کیوں نہیں لے جایا گیا۔ اس بات کی تحقیقات ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر بلوچستان میڈیکل کمپلیکس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی عزیز مریضہ کو اسٹریچر کے بجائے ایک کپڑے پر بیٹھا کر گھسیٹ رہی ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بلوچستان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی کمی پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube