Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

مہمند ڈیم کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

Photo : AFP / File

وفاقی وزير برائے آبی وسائل فيصل واؤڈا نے مہمند ڈيم کے افتتاح کا تاریخ کا اعلان کرديا، کہتے ہیں ڈیم کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھا جائے گا۔

کابينہ اجلاس کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے 2 مئی کو مہمند ڈیم کے افتتاح کا اعلان کردیا، مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 54 سال سے منصوبہ زیر التواء تھا، دشمنوں نے آبی ذخيرے کو کالا باغ ڈيم بنانے کی پوری کوشش کی، پی ٹی آئی نے سب کی سیاست پر جھنڈا گاڑ دیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزيراعظم عمران خان ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقريب کے مہمان خصوصی ہوں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے بھی ڈیم فنڈ قائم کیا اور دونوں فنڈز کو یکجا کردیا، ڈیموں کی تعمیر کیلئے تمام بینکوں کے ذریعے رقم جمع کی جارہی ہے، اب تک 10 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube