ہوم   >  پاکستان

ايم کيو ايم ہميشہ گلے شکوے کرتی نظرآتی ہے،مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 9 months ago

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، سندھ میں سارے ترقیاتی کام سندھ حکومت نے کیے، میئرکراچی کو میںڈیٹ عوام کی خدمت کیلئے ملا ہے، میئرکراچی کب تک اختیارات کا رونا روتے رہیں گے۔ سندھ اسمبلی کے باہر مشير اطلاعات سندھ مرتضيٰ وہاب نے ميڈيا سے...

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، سندھ میں سارے ترقیاتی کام سندھ حکومت نے کیے، میئرکراچی کو میںڈیٹ عوام کی خدمت کیلئے ملا ہے، میئرکراچی کب تک اختیارات کا رونا روتے رہیں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہر مشير اطلاعات سندھ مرتضيٰ وہاب نے ميڈيا سے گفتگو میں بتایا کہ ايم کيوايم کو ماضي ميں بہت فنڈز فراہم کيےگئے،3سال ميں بلديہ عظميٰ کو39ارب روپےمنتقل کيےگئے، 30ارب روپے گرانٹ کي مد ميں ديئے گئے تاہم ايم کيوايم ہميشہ گلے شکوے کرتي نظرآتي ہے، ايم کيوايم الزامات کي سياست کررہي ہے۔

مرتضيٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اضافي ساڑھے 8 ارب روپے خود خرچ کيے،صوبائی حکومت نے انڈرپاس سے لے کر سڑکوں کي مرمت کا کام کيا، ہم الزامات کي سياست نہيں کرتے۔

مشير اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ جہانگير پارک کي بحالي کيلئے سندھ حکومت کو ميدان ميں آنا پڑا جبکہ ايمپريس مارکيٹ کي باؤنڈری وال بھی سندھ حکومت بنارہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube