Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں14.37 روپے تک بڑھانے کی سفارش کردی

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2019 | Last Updated: 3 years ago

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ساڑھے چودہ روپے تک بڑھانے کی سفارش کردی، حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے وزارت خزانہ تیس اپریل کو کریگی ۔

پیٹرول کی قیمت 99 روپے سے 113 روپے اور ڈیزل 118 سے 122 رو پے فی لیٹر کرنے کی تیاری کرلی ہے، اوگرا نے عوام دشمن سمری حکومت کو ارسال کردی ۔

پیٹرول یکم مئی سے 14 روپے 37 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کردی ، لائیٹ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 40 پیسے اور مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

سفارشات منظور ہونے کی صورت میں پٹرول 98 روپے 89 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے روپے 26 پیسے ہو جائے گا، ڈیزل کی قیمت 117 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 122 روپے 32 پیسے ہوجائے گی ۔

لائیٹ ڈیزل 80 روپے 54 پیسے کے بجائے 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر ملے گا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 89 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 96 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube